مینگلور:24؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز ) مینگلور سے قریب 60 کلو میٹر دور بیلتھنگڈی میں گوڈس رکشا اور اسکول بس کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک شخص ہلاک اور دوزخمی ہوگئے۔ حادثہ بیلتھنگڈی کے ملے بیٹو میں سنیچر کے دن پیش آیا۔
مہلوک کی شناخت سنت کیرے کے مکین عبدالرزاق کی حیثیت سےکی گئی ہے۔ محمد حنیف اور محمد زخمی ہوئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے میں محمد حنیف شدید طور پر زخمی ہوا ہے جس کو دیکھتے ہوئے اسے منگلورو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گوڈس رکشہ ملے بیٹو کے قریب گجری جمع کرکے جارہا تھا جس کے دوران اسکول بس سے ٹکرا گیا۔